اسلام آباد:ٌ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔
اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نمائندے اور دیگر اہم حکام شریک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، وزیر فوڈ سیکیورٹی اور وزیر توانائی بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور آزاد کشمیر حکام کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے جس کے باعث ڈیڈلاک تاحال برقرار رہے۔