حکمران طبقے نے اپنےآلہ کار کے طور پر فورسز کو استعمال کیا،جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی راولپنڈی اسلام آبادکے راہنماؤں نےحکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ معیاری آٹے اور اشیاء خوردونوش پر فوری اور گلگت بلتستان سبسڈی،کشمیر سے پیدا ہونے والی پن بجلی کی پیداواری لاگت پر فراہمی اور حکمران طبقہ کی بے جا مراعات کو فوری بند کیا جائے، حکمران طبقے نے اپنےآلہ کار کے طور پر فورسز کو استعمال کیا اور فورسز اور عوام میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جس کو ہم مکمل مسترد کرتے ہیں ،پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کسی قسم کے ہندوستان کے منفی پروپیگنڈہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہماری تحریک پر امن اور غریب اور مزدور طبقہ کی تحریک ہے ہمارا کسی بھی شر پسند عناصر سے کوئی تعلق نہیں، مطالبات کی منظوری تک پہیہ جام شٹرر ڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی راولپنڈی اسلام آبادکے راہنماؤں جن میںچیئرمین کشمیر رئیل اسٹیٹ یونین سردار ثاقب شاہین، باشندہ اول کشمیر نذیر احمد قریشی ،سردار آفتاب یونائٹڈ فورم کشمیر ،راجہ تابش حیدری، سردار عبد الباسط و دیگر شامل تھے کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر کی عوام گذشتہ ایک سال سے اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہے،جن میںپیدواری لاگت پر بجلی اور گلگت بلتستان کی طرز پرسیبسیڈائز آتے کی فراہمی کے مطالبات شامل ہیں،اس وقت منگلا ڈیم سے 35 سو سے چار ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہور رہی ہےجبکہ پورے آزاد کشمیر کی ضرورت 350 سو میگا واٹ ہے،کشمیری عوام فری بجلی نہیں مانگ رہے بلکہ معاہدے کے مطابق پیدواری لاگت پر بجلی کی فراہمی اور آٹا سبسڈی پر چاہتے ہیں جو کہ انکا جائز حق ہے، بالخصوص مطالبہ کیا کہ حکمران طبقہ کی بے جا مراعات کو فوری بند کیا جائے، ریاستی ادارے ان تمام مطالبات کا حل اور نوٹفکیشن جاری کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے جو فورسز اور عوام کو آمنے سامنے کیا گیا اس کی مذمّت کرتے ہیں، پولیس اور دیگر فورسز ہماری ہیں اور ہمارے مطالبات کے ساتھ اتفاق رائے رکھتی ہیں ،حکمران طبقے نے اپنے آلہ کار کے طور پر فورسز کو استعمال کیا اورفورسز اور عوام میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کو ہم مکمل مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کسی قسم کے ہندوستان کے منفی پروپیگنڈہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہماری تحریک پر امن اور غریب اور مزدور طبقہ کی تحریک ہے ہمارا کسی بھی شر پسند عناصر سے کوئی تعلق نہیں، مطالبات کی منظوری تک پہیہ جام شٹرر ڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ