اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ۔تفصیلات کےمطابق سردارتنویرالیاس کونجی مال کےسیکیورٹی انچارج پرتشدداورتالےتوڑنےکےمقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں پیش کیاگیا۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سردارتنویرالیاس کی جانب سے وکیل سردار شوکت حیات ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔تنویرالیاس کےوکیل نےموقف اختیارکیاکہ دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے ، جج مرید عباس کہاکہ ٹھیک ہے جوڈیشل کردیتے ہیں ۔عدالت نے تنویر الیاس کو جوڈیشل کردیا۔جج نےتنویرالیاس کےوکیل سےاستفسارکیاکہ ضمانت کی درخواست دائر کردیں ۔