اسلام آباد: (نیوزرپورٹر) نیلم ویلی آزاد کشمیر کے بزرگ سیاسی و سماجی رہنما سابق چیئر مین تحصیل زکوات وعشر کمیٹی آٹھ مقام محب اللہ اعوان نے جاگراں فیز ٹو پروجیکٹ میں (ایف ڈبلیو او) کی طرف سے جاگراں کے نو جوانوں کو نظر انداز کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے اُنہوں نےکہاہے کہ آپ سب نوجوان علاقے کے مفاد کے لیے متحد ہوں جا ئیں۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں اور یہ وقت کا تقاضا ہے کہ اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں جائیں اور باہمی اختلافات کو بالا طا ق رکھتے ہوئے مل جل کر آنے والے چیلنجز کا سامنا کریں اسی میں ہی ہم سب کی اور علاقے کی بہتری ہے۔ مزید انہوں نے کہا ہے کہ اگر ماضی میں جاگراں کے علاقہ مکینوں نے آپس میں اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہوتا تو آج جا گراں آزاد کشمیر کا ماڈل ولیج بن گیا ہوتا اور اپنے حقوق اور تحفظ کے لیے اتنی جہد و جہد نہ کرنی پڑتی۔ خیر دیر آئے درست آئے اب بھی وقت ہے کہ علاقے کی تعمیر وترقی اور عوامی حقوق و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یک جان ہو کر کام کریں ۔ اُنہوں نے (ایف ڈبلیو او ) کے اس غیر اخلاقی اقدام کی پر زور مزمت کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو علاقہ مکین اپنے حقوق کے لیے پُر امن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گئے ۔ انہوں نے علا قے کے نوجوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے جہد و جہد جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ کا بیابیآپ کے قدم چومے گئی۔