بھمبر(نیوز ڈیسک)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے گذشتہ روز مختلف عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں. اس موقع پر وزیراعظم نے مسائل کے حل کے حوالےسے متعلقہ محکمہ جات کو فوری احکامات دیئے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ریاست بھر میں میرٹ پر عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رہے گا۔سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت بیوہ یتیموں مسکینوں،معذوروں و دیگر ضرورت مندوں کی مدد کی جائے گی ،افسران و اہلکاران اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دیں تاکہ حکومتی اقدامات کے اثرات عوام تک پہنچ سکیں.
انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر ریاست بھر میں بلاتفریق عوامی خدمت کے جذبے سے کام کررہی ہے،اجتماعی نوعیت کے منصوبہ جات سے عوام کو تادیر فائدہ ہو گا۔اداروں میں شفافیت ملازمین کی حاضری ودیگر امور میں واضح بہتری آئی ہے،حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔سرکاری مشیینیری محنت کرے تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں.