اسلام آباد(آئی ایم ایم) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے گذشتہ روز صدر پاکستان پیپلز پارٹی پونچھ عامر خورشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ اعجاز ایڈوکیٹ سیکرٹری جنرل پیپلز لاء فورم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے مسائل، ڈسٹرکٹ ہسپتال، کرکٹ اسٹیڈیم، گریٹر واٹر سپلائی سکیم سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو فلاح اولین ترجیح ہے۔ تمام مسائل حل کریں گے۔