اسلام آباد(آئی ایم ایم)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے راولپنڈی سے پلندری جانے والی کوسٹر کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہا ر کیا ہے ۔وزیراعظم نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سدھنوتی اور ایس ایس پی کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کی ۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کہ کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،اس المناک حادثہ میں 23 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے پونچھ کے انتظامی آفیسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب سے ملکر حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے۔