نیلم(آئی ایم ایم) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق دو روزہ دورے پر نیلم پہنچ گئے۔ باب نیلم پہنچنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزراء حکومت میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ،راجہ فیصل ممتاز راٹھور، پیر مظہر سعید شاہ، چوہدری اظہر صادق،سردار جاوید ایوب، نثار انصر ابدالی، چوہدری محمد رشید, ظفر اقبال ملک، چوہدری قاسم مجید، عاصم شریف بٹ اور جاوید بٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو وزیر قانون میاں عبدالوحید کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نیلم کے ہزاروں کارکنان نے انٹری پوائنٹ ماربل سے آٹھمقام تک استقبالیہ ریلی کی صورت میں لایا گیا۔ وزیر اعظم کا باب نیلم سے آٹھمقام تک پاکستان پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے باب نیلم ماربل سمیت چلہانہ، باڑیاں، میرپورہ، بانڈی، جورا، صندوق، کنڈلشاہی، باٹا، سالخلہ شاہکوٹ اور آٹھمقام کے مقام پر کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے باڑیاں کے مقام پر سابق سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی مرحوم نمبردار ارشاد اعوان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔ اس سے پہلے وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کی قیادت میں پٹہکہ کے مقام پر شاندار استقبال کیا۔