پٹہکہ(آئی ایم ایم)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق دو روزہ دورہ نیلم کے دوران جب پٹہکہ پہنچے تو وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے کارکنوں کے ہمراہ وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم کے حق میں نعرہ بازی کی گئی اور ان پر گل پاشی کی گئی ،وزیراعظم نے وزیر حکومت اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا . وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور, نثار انصر ابدالی, چوہدری قاسم مجید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے. وزیراعظم نے بلگراں پل کا معائنہ بھی کیا. وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے وزیراعظم کو بلگراں پل کے حوالہ سے بریف کیا.