اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان وفاقی وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا ہے کہ پاسکو نے کشمیر کو گندم کی فراہمی نہیں روکھی۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری برائے غذائی تحفظ و تحقیق محمد محمود کی کشمیر گندم فراہمی روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر کو گندم ادائیگی کی مد میں9.7 ارب روپے بقایا ہے، پاسکو نے کشمیر کے محکمہ خوراک سے گندم کی مد میں بقایاجات ادا کرنے کی موڈ آف پیمنٹ کی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاسکو کشمیر کو گندم کی فراہمی کر رہا ہے اور ساتھ ساتھ بقایاجات کی منصوبہ بندی کی حکمت عملی بھی وضع کی جارہی ہے تاکہ یہ ڈیٹ کلئیر ہو جائے، پاسکو کے تمام ایجنسیوں کو 157 ارب روپے کے بقایاجات ہے جس پر پاسکو 23 فیصد انٹرسٹ دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: مکئی قومی غذائی تحفظ کی ضروریات کے حوالے سے ایک اسٹرٹیجک فصل ہے:ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک