آرمی چیف نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز سے اجاگر کیا،مشعال حسین ملک

اسلام آباد(عامر رفیق بٹ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کامیاب دورہ امریکا کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس دوران انھوں نے بہترین انداز میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا۔ مشعال ملک نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک پائیدار امن قائم نہیں رہ سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ کشمیر کی آزادی کی جدوجہداس بات کا ثبوت کہ پاکستان حق خودارادیت کی اس منصفانہ جنگ میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے نریندر مودی کی قیادت میں یکطرفہ، غیر آئینی اور غیر قانونی بھارتی حکومت کی کوششوں کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے اجاگر کرنے کے عمل کی تعریف کی ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان کی بدنام زمانہ حکومت نے ہندوستان کے اندر اور بیرون ملک اختلا ف رکھنے والوں کو خاموش کرنے کے لئے بربریت اور دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دیں۔مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان میں تمام اقلیتی برادریوں کو وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کا ثبوت اس کے پاکستان، کینیڈا اور یہاں تک کہ امریکہ میں بھی اپنے نیٹ ورکس کے ذریعے نشانہ بنانا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کے اداروں اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ پر توجہ دیں جس نے دنیا کے سامنے ہندوستان کا گھناؤنا اور سفاک چہرہ بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمیشن نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے یو ایس ریلیجیئس فریڈم ایکٹ کے تحت ہندوستان کو “خاص تشویش کا حامل ملک” قرار دے۔مشعال ملک نے کہا کہ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سرگرم کارکنوں، صحافیوں اور وکلاء کو خاموش کرنے کی حالیہ کوششوں سے مذہبی آزادی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دوہرا معیار اپنانے کی بجائے ممکنہ انسانی تباہی کو روکنے کے لئے بھارتی ریاست کے خلاف تعزیری اور فیصلہ کن کارروائیاں کرے، کیونکہ یہ دنیا بھر میں اپنے دہشت گرد نیٹ ورکس کو تیزی سے پھیلا رہی ہے جو عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا۔ مشعال ملک نے واضح کیا کہ نہ تو بھارت اور نہ ہی اسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جاری آزادی کی جدوجہد کو اپنے نسل کشی کے اقدامات اور بے رحم طاقت کے استعمال کے ذریعے دبا سکے اور نہ ہی دبا سکتے ہیں، کیونکہ دونوں ریاستیں گزشتہ سات دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کے تمام آپشنز استعمال کر رہی ہیں لیکن وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے، عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بدنام زمانہ بھارتی اور اسرائیلی ریاستوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ نسل کشی کی کارروائیاں بند کریں اور کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کے پیدائشی حقوق کو تسلیم کریں۔

مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ تمام کشمیریوں کی سزائے موت کے مترادف ہے: مشعال ملک

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ