مظفرآباد : 100 دنوں پر مشتمل ہیومن ایمپاورمنٹ اور ہیومین رائٹس کے میمورینڈم پر دستخط

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ مشعال ملک اور وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدباز ل علی نقوی کے درمیان مظفرآباد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آزادکشمیر کی خواتین کے حوالے سے 100 دنوں پر مشتمل ہیومن ایمپاورمنٹ اور ہیومین رائٹس کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پلان کے تناظر میں خواتین کے حقوق کے میمورنڈم پر سائن کیے گئے۔ 100 دنوں پر مشتمل ہیومن ایمپاورمنٹ اور ہیومین رائٹس کے میمورینڈم پر دستخط کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں وزیر حکومت تقدیس گیلا نی،ممبر اسمبلی نثارہ عباسی، سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں ارشاد قریشی، ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں قدسیہ بتول، ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر اکرام الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر نصرت شاہین سمیت دیگر افیسران اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ا س موقع پر ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن امپاورمنٹ مشعال ملک نے کہا کہ خواتین کی ترقی وفاقی حکومت کا سپیشل فوکس ہے۔ خواتین کو ایمپاور کرنے کے لیے انھیں معاشی طور پر مضبوط کرنا ہو گا۔ ڈیجیٹلائزیشن کو پرموٹ کرنا ہوگا۔ آزادکشمیر میں دیگر صوبوں کی طرح صحت اور دیگر مسائل کو ایڈریس کریں گے تو حقیقی ترقی کی جانب بڑھ سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ خوشی ہوئی ہے کہ آزادکشمیر کا لیٹریسی ریٹ دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔ ہمارا فوکس ہے کہ آزادکشمیر کے محکمہ ترقی نسواں کے ساتھ مل کر خواتین کو ڈیجیٹلائزیشن کے ٹرینڈ سیکھائے جائیں تاکہ وہ روزگار کے بہترین مواقع حاصل کرسکیں۔ مورٹیلیٹی، سمیت خواتین کے دیگر صحت کے مسائل کو حل کرنا اشد ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاق میں روزگار کے حوالے سے آزادکشمیر کی خواتین کا کوٹہ بڑھائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں حالات بدتر ہیں۔آزادکشمیر میں بہتری اور مثالی ترقی کے لیے آزادکشمیر کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے کہا کہ آزادکشمیر کے دیہی علاقوں کی خواتین صحت اور روزگار جیسے مسائل کا شکار ہیں۔دیہی علاقوں میں فوکس کے لیے وفاقی حکومت کی مدد درکار ہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں موجودہ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر خواتین کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ وزیر ترقی نسواں سید بازل نقوی نے مشال ملک کا دورہ آزادکشمیر پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزادکشمیر میں خواتین کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی مدد درکار ہے۔ انھوں نے 100 دنوں کے وفاقی حکومت کے منصوبہ کو سرہا ااور کہا کہ وفاق کا یہ منصوبہ خواتین کی فلاح کے لیے انقلابی قدم ہے جس کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ جبکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرحکومت محترمہ تقدیس گیلانی نے خواتین کی ترقی کے لیے 100 دنوں پر مشتمل ہیومن ایمپاورمنٹ اور ہیومین رائٹس کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پلان کو خوش آئند قرار دیا اور خواتین کی ترقی کو معاشی ترقی سے تعبیر کیا اور کہا کہ اگر بہترین معاشرہ بنانا ہے تو خواتین کی ترقی پر فوکس کرنا ہوگا۔ وزیر حکومت تقدیس گیلانی نے معاون خصوصی براے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپا ورمنٹ مشعال ملک کا آزادکشمیر آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی وویمن ایمپاورمنٹ منسٹری اور آزادکشمیر کی حکومت مل کر کام کریں گے تو بہتری کی راہیں کھل سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کو جدید تقاضوں کو سمجھنا ہوگا۔ خواتین اگر جدید ٹرینڈز سے واقف ہوں گی تو وہ زندگی میں بہتری انداز میں آگے بڑھ سکیں گی اور خوشحال زندگی بسر کرسکیں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نثارہ عباسی نے کہا کہ خواتین کے لیے پولیٹیکل پارٹیز میں بھی کوٹہ ہوناچاہیے، خواتین کو رائٹس فراہم کرنے چاہیں اور انھیں برابر شہری سمجھا جائے گا تو معاشرہ حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو حقوق فراہم کرنے ہوں گے بصورت دیگر معاشرہ کا ایک بڑھ حصہ ترقی سے محروم رہے گا۔ سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں ارشادقریشی نے وفد کو بریفنگ دی اور وفد کو بتایا کہ آزادکشمیر میں خواتین کو ہر شعبہ میں نمائندگی دی گئی ہے۔ حکومت خواتین کی ترقی کے لیے بے پناہ اقدامات اٹھارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں خواتین کی ترقی مثالی ہے حکومت خواتین کے صحت اور دیگر مسائل کے حوالے سے اپنے محدود وسائل میں بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن وفاقی وویمن ایمپاورمنٹ منسٹری صبیح حسین ملک،پر وفیسر ظفر سندھو اور سید وقاص نے بھی خواتین کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور معاشی طور پر مضبوطی کے لیے وفاقی حکومت کے آزادکشمیر کے ساتھ تعاون کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ کہ وفاق اور آزادکشمیر ملک کر آزادکشمیر میں خواتین کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر وزیر ترقی نسواں سید بازل علی نقوی اور سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں ارشاد قریشی نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپا ورمنٹ مشعال ملک کو شیلڈز بھی پیش کیں۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ