مشعال ملک کا بچوں کے حقوق کے نفاذ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے بچوں کے حقوق کے نفاذ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔ وہ نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ این سی آر سی کے اسٹریٹجک پلان 26 -2023 اور بچوں کی اسمگلنگ پر پالیسی بریف کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہی تھیں۔ این سی آر سی کے اسٹریٹجک وژن کو تشکیل دینے کے لیے کلیدی اسٹیک ہولڈرز، بچوں کے حقوق کے ماہرین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ بچوں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب میں معاون خصوصی کی فوکل پرسن سبین حسین ملک اور مشعال حسین ملک اور یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی نے ملک کے بچوں اور نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں کے خلاف متحدہ محاذ کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے تیزی سے بدلتے ہوئے سماجی و اقتصادی منظرنامے کے تناظر میں بچوں کے حقوق کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چائلڈ رائٹس کے معاملے پر دور اندیشی اور حالات سے موافقت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی آر سی کے منصوبے میں بیان کردہ اسٹریٹجک وژن کے ذریعے ہمیں 2026 تک بچوں کے حقوق کے نفاذ میں واضح بہتری نظر آ ئے گے۔ انہوں نے کہا کہ این سی آر سی اور این سی آر سی کی چیئر پرسن عائشہ کی طرف سے پیش کردہ اسٹریٹجک وژن دراصل پاکستان کے بچوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کا وعدہ ہے۔

مشعال حسین ملک نے بچوں کے حقوق کے معاملے میں پائیدار تبدیلی کے لیے باہمی تعاون اور تبدیلی کی نت نئی حکمت عملیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے بچوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور اس مسئلے کو فعال طور پر حل کرنے کے لیے ایک جامع رہنمائی فراہم کرنے پر این سی آر سی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ این سی آر سی کا اسٹریٹجک منصوبہ بچوں سے متعلق مخصوص چیلنجوں کا جارحانہ انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے کمیشن کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اتحاد اور ایکشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سٹریٹجک پلان میں بیان کردہ وژن کو حقیقت میں بدلیں۔ انہوں نے آنے والے سالوں میں بچوں کی تقدیر کا تعین کرنے کےلئے معاشرے کی اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ صرف ہر بچے کے حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ بچوں کے حقوق کو فعال طور پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ان اقدامات سے ہمارے بچے ایسے ماحول میں پروان چڑھیں گے جو ان کی حقیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں گے۔
مشعال حسین ملک نے ان تمام اسٹیک ہولڈرز کی تعریف کی جنہوں نے این سی آر سی کے اسٹریٹجک پلان کی تشکیل میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے حقوق اور انکا روشن مستقبل ہماری ان مشترکہ اقدار میں شامل ہیں جو قوم کو اکٹھا کرتی ہے۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ