بھارت افضل گورو شہید اور مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی کو فوری طور پر کشمیریوں کے حوالے کرے، مقررین

اسلام آباد: (سٹاف رپورٹر )محمد افضل گورو شہید جموں وکشمیر کے عوام کے عظیم ہیرو ہیں۔ بھارت افضل گورو شہید اور مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی کو فوری طور پر کشمیریوں کے حوالے کرے۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن سیل راولپنڈی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ یاد رہے کہ محمد افضل گورو کو 9فروری 2013 کو اور محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ شہید رہنماؤں کی میتیں آج بھی تہاڑجیل میں دفن ہیں اور ان کی قربانیا ں حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے لیے امید کی کرن بنی ہوئی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ 9 فروری 2013 کو افضل گورو کے خون نا حق اور عدالتی قتل کے بعد انھیں جیل کے احاطہ میں ہی دفن کرنا اور ان کی میت ان کے خاندان کے حوالے نہ کرنا بدترین ہندو انتہا پسندی کا عملی مظاہرہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی عدلیہ کے فیصلوں کی اگر تفصیل دیکھی جائے تو وہ نا انصافی سے بھری پڑی ہے۔جس طرح افضل گورو کو بے گناہ تختہ دار پر لٹکایاگیا اور ان کا خون ناحق کیا گیا اس طرح کے غیر منصفانہ اقدامات سے تحریک آزادی جموں وکشمیر میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے۔ ان کی شہادت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملی ہے افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں ہندوستان ظلم و ستم کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا عالمی برادری کو چاہئیے کہ وہ فوری طور پر بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرواتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خود ارادیت دلائے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت جو اپنے آپ کو جمہوریت کا چمپئین کہتا ہے درحقیقت بھارت کی سپریم کورٹ کی طرف سے کشمیری حریت پسند راہنما افضل گورو کوبے گناہ پھانسی دینا ہندوستان کے عدالتی نظام اور ہندوستانیوں کے اجتماعی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ افضل گورو شہیدکو پھانسی دینے پر سپریم بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضع لکھا تھا کہ افضل گورو پر عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکے لیکن بھارت کے عوام کے اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کے لئے انھیں پھانسی کی سزا دی جا رہی ہے۔دنیا بھر میں اس طرح کے عدالتی قتل کی مثال نہیں ملتی۔ افضل گورو کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارتیوں کی انتہاء پسندانہ ذہنیت اور انتہا پسندانہ ضمیر کو مطمئن کرنے کی بدترین نظیر ہے۔ ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے کشمیریوں کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی جو ہر کشمیری کا پیدائشی حق ہے۔ مقررین نے کہا کہ افضل گورو کو پھانسی دینے کا اقدام ہندوستان کی انتہا پسندی اور ہندو ذہنیت کا واضح عکاس ہے۔ ہندوستان میں ہندوانتہا پسندی دہشت گردی میں تبدیل ہو چکی ہے اس انتہا پسندی اور دہشت گردی سے مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے اور بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اقلیتوں کا اٹھ کھڑا ہونا فطری عمل ہے دنیا کو اب بھارت کی انتہا پسندی کا نوٹس لینا ہو گا۔ احتجاجی مظاہرہ سے راجہ خان افسر خان، سردار ساجد محمود ، سردار عظیم سرور، نجیب الغفور خان، راجہ راشد رضا، راؤف احمد صابری کے علاؤہ دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ