پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام پہلی فنانشل مارکیٹ انویسٹ ایکسپو منعقد

اسلام آباد (وسیم بٹ) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام مالیاتی مارکیٹ کے حوالے سے پہلی بار اسلام آباد میں انویسٹ ایکسپو منعقد کی گئی۔ نمائش میں مالیاتی شعبے کے معروف اداروں بشمول اسٹاک بروکرز، کموڈٹیز بروکرز، میوچل فنڈز، انشورنس اور مائیکرو فنانس کمپنیز نے عوام کو فنانشل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے آگہی فراہم کرنے کے لئے اسٹال لگائے گے۔

اسلام آباد میں پہلی بار ہونے والی اس ایکسپو کا مقصد سرمایہ کاری کے محفوظ مواقعوں کی حوصلہ افزائی اور مالیاتی معلومات فراہم کرنا ہے۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستانکے چیئرمین عاکف سعید نے انوسٹ ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عاکف نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی سرمایہ کاروں کو ایک مستحکم اور شفاف مارکیٹ فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے تسلسل کے ساتھ ریگولیٹری اصلاحات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں مالیاتی فیصلہ سازی بارے شعور پیدا کرنے کے لئے ایس ای سی پی نے جمع پونجی کے نام سے وسیع آگہی پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد افراد کو باخبر مالی فیصلے کرنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنا اور ان کی مالی خواندگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ ایکسپو بھی پاکستان میں مالی خواندگی کو فروغ دینے اور عوام کو سرمایہ کاری کے دستیاب متنوع مواقعوں بارے آگاہی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس سے پہلے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے چیئرمین عبدلقادر میمن نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ ایکسپو کے ساتھ ساتھ محفوظ سرمایہ کاری کے موضوع پر سیمینار بھی منعقد ہوا جس میں شرکاء نے فنانشل مارکیٹ کے حوالے سے مکالمے اور خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس دوران مارکیٹ کے ماہرین اسٹاک، کموڈٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کے طریق کار ، فوائد اور دستیاب مواقعوں پر روشنی ڈالی ۔ مقررین نے انشورنس، تکافل اور مائیکرو فنانس کی پیچیدگیوں پر بھی بات چیت کی ۔

ایکسپو میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی، پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن، میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان، انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان، پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک، اور انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اربوں ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ