لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایتھیو-پاکستان بزنس فورم کا انعقاد

لاہور(عامررفیق بٹ ) فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا (FDRE) کے سفارت خانے نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے تعاون سےایک “ایتھیو پاکستان بزنس فورم” کا انعقاد کیا تاکہ تاجر برادری کو تجارتی وفد میں شرکت کی ترغیب دی جا سکے۔

پاکستان سے 26 مئی سے 31 مئی 2024 تک ایتھوپیا جانے والے تجارتی وفد کو اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کی معاونت حاصل ہے۔

کاروباری برادری کی ایک بڑی تعداد نے “ایتھیو پاکستان بزنس فورم” میں مختلف اقتصادی شعبوں بشمول مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، فرٹیلائزر، فارماسیوٹیکل، سرجیکل، زراعت، کیمیکل، تعمیرات، سیاحت اور آئی سی ٹی سے شرکت کی۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچنے پرصدر لاہور چیمبرکاشف انور اور ان کی ٹیم نے پر تپاک استقبال کیا گیا۔

بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سفیر جمال بیکر نے ایف ڈی آر ایتھوپیا کے متنوع اقتصادی شعبوں میں کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی جو کہ ایتھوپین وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد کی قیادت کی نتیجہ ہےجس میں گھریلو معاشی اصلاحات کی گئیں۔

انہوں نے لاہور کی تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ ایتھوپیا کے سفارتخانے اسلام آباد کے تجارتی وفد میں شامل ہوں اور اصل اور مواقع کی سرزمین میں کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

سفیر نے حکومت پاکستان کی طرف سے اپنے تعلقات خصوصاً افریقہ کے ساتھ تجارت جو کہ 1.4 بلین سے زائد آبادی کی مارکیٹ ہے، کو بڑھانے کے لیے لک افریقہ اور انگیج افریقہ پالیسی شروع کرنے پر سراہا۔

ایتھوپیا افریقہ کا گیٹ وے ہے، انہوں نے ایتھوپیا کے سفارتخانے اسلام آباد کے ایتھوپیا انیشی ایٹو کے ذریعے افریقہ میں انٹر اینڈ آپریٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کو افریقہ میں اپنے ہم منصبوں سے رابطہ قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ہم نے اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کے قیام کے ایک سال کے اندر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے میں سہولت فراہم کی ہے۔

سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے نے 75 سے زائد پاکستانی تاجروں کو ایتھوپیا کا دورہ کرنے کے لیے متحرک کیا تاکہ وہ ایتھوپیا میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ روابط کو فروغ دے سکیں۔

نتیجے کے طور پر، ایتھوپیا کے 50 سے زائد تاجروں اور صنعت کاروں نے مئی 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔

سفیر جمال بیکر نے کہا کہ ایتھوپیئن ایئر لائنز نے گزشتہ سال کراچی میں اپنا آپریشن شروع کیا تھا جس سے پاکستان کی کاروباری برادری افریقہ میں داخل ہونے اور کام کرنے کے قابل ہوئی۔

دوسری جانب LCCI کے صدر کاشف انور نے FDR ایتھوپیا میں اقتصادی ترقی کی تعریف کی۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد، جنہوں نے بڑے پیمانے پر اصلاحات کے ذریعے کامیابی سے گھریلو معیشت کی تعمیر کی۔

انہوں نے سفیر کو لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے ایتھوپیا کے لیے منصوبہ بند تجارتی اور کاروباری وفد کو کامیاب بنانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

بعد ازاں، سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے لاہور کی تاجر برادری کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا اور ایتھوپیا کی معیشت سے متعلق ان کے سوالات کے جوابات دیے اور اگلے ماہ سفارت خانے کی جانب سے کوآرڈینیٹ کیے جانے والے کاروباری و تجارتی وفد کے بارے میں بات کی۔

تازہ ترین

November 20, 2024

ممتاز روحانی شخصیت پیر حکیم صوفی محمد شفیع سچے عاشق رسول ۖ اور محب وطن تھے، صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن

November 20, 2024

سود سے پاک کاروبار،میزان بینک کے زیراہتمام اسلامک بینکنگ آگاہی سیمینار

November 20, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی ملی خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی شدید مذمت

November 20, 2024

پی ٹی آئی کا دھرنا یا احتجاج خیبر پختونخواہ حکومت سے سپانسرڈ ہوتا ہے،اختیار ولی خان

November 20, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ