کراچی (ویب ڈیسک)سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود ڈالرکی قدر میں کمی،انٹراوراوپن مارکیٹ میں مزید سستاہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 44پیسے سستا،284.97روپےسےکم ہو کر 284.53روپےکاہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا،285روپے50پیسے پربند ہوا ۔
مزید پڑھیں: ڈالرمزید سستا، کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 62 ہزار 912 پوائنٹس عبورکرلی ۔مارکیٹ 801 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔248 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 120 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 73 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ 31 ارب 64 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 62,912 جبکہ کم ترین سطح 62,061 رہی۔