900 کروڑ کا غبن: ٹیکسز کی ادائیگی کے باوجود لاکھوں صارفین کے موبائل فون بلاک کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ اجمل بلوچ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسز کی ادائیگی کے باوجود لاکھوں صارفین کے موبائل فون بلاک کرنا کہاں کا انصاف ہے؟صارف رقم کی ادائیگی کے باوجود پریشان ہے، 900 کروڑ کا غبن ہو گیا، اسکی انکوائری کسی ایماندار افسر سے کروائی جائے اور چوروں کا محاسبہ کیا جائے اورانہیں گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،منگل تک مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک بھر کے موبائل فون ریٹیلرز اور ڈیلرز پی ٹی اے کے دفتر کا گھیراؤ کرینگے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صدرآل ٹریدرزویلفیئر ایسوسی ایشن راجہ حسن، صدر موبائل ایسوسی ایشن جناح سپر شیخ عدنان ، صدر بلیو ایریا موبائل ایسوسی ایشن محمد عمران اور خالد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اجمل بلوچ ،اجہ حسن،شیخ عدنان،محمد عمران اور خالد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ موبائل صارف اور دوکاندار دونوں مشکل میں ہیں، ادارے حکومت کو ناکام بنانے کے چکر میں ہیں پتہ نہیں حکومت کو سمجھ کیوں نہیں آ رہی ہے، باہر سے درآمد کیا جانے والا موبائل پی ٹی اے کی ویب سائٹ سے منظوری اور ڈیوٹی ادا کرنے کے باوجود غیر منظور شدہ کیسے ہو جاتا ہے؟ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون پر سوا لاکھ روپے ڈیوٹی ٹیکس عائد کر دیا جاتا ہے،پی ٹی اے کے ذمہ داران فون بلاک ہونے کے بعداپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کی خاطر صارف کو کہہ دیتے ہیں کہ موبائل ہیک ہوگیا ہے،اس ملک کو تباہ کرنے میں بیور وکریسی اور افسر شاہی نے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے، ادارہ اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر صارف کا نقصان پورا کرے اوربلاک کئے جانیوالے تمام موبائل فون بحال کرنے کے ساتھ ساتھ صارف اور دوکانداروں سے معافی مانگے،وزیر اعظم نے ایف بی آر سے بارہ چور نکالے ہیں اگر اسی طرح ہر ادارے سے بارہ بارہ بڑے چور نکالے جائیں تو بہتری آ سکتی ہے، انہوں نے پی ٹی آئی کے ارباب اختیار کو خبر دار کیا کہ اگر منگل تک تمام بلاک شدہ موبائل بحال نہ کئے گئے تو تمام صارفین اور دوکاندارمتاثرین پی ٹی اے دفتر کا گھیراؤ کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری خود پی ٹی اے کے افسران پر ہو گی۔

تازہ ترین

November 20, 2024

ممتاز روحانی شخصیت پیر حکیم صوفی محمد شفیع سچے عاشق رسول ۖ اور محب وطن تھے، صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن

November 20, 2024

سود سے پاک کاروبار،میزان بینک کے زیراہتمام اسلامک بینکنگ آگاہی سیمینار

November 20, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی ملی خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی شدید مذمت

November 20, 2024

پی ٹی آئی کا دھرنا یا احتجاج خیبر پختونخواہ حکومت سے سپانسرڈ ہوتا ہے،اختیار ولی خان

November 20, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ