اسلام آباد (عامر رفیق بٹ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ٹی سی پی کے زمہ مختلف سرکاری اداروں اور کمرشل بینکوں کو واجب الادا قرضوں اور مارک اپ کی ادائیگی کے حوالے سے بحث ہوئی۔ کمیٹی نےقرضہ جات کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی کو قرضوں اور واجبات کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔کمیٹی کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ ٹی سی پی کا مجموعی قرضہ 259,256.78 ملین روپے ہے۔
چیئرمین ٹی سی پی نے کہا کہ سبسڈی ادائیگیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرا رہے ہیں۔وصول کنندہ ایجنسیوں کو باقاعدہ یاددہانی جاری کی جا رہی ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی وصول کنندگان کے ساتھ بار بار میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ن لیگی پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس، نواز و شہباز سیکریٹریٹ پہنچ گئے