اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)رہنمااسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن و صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کا دارو مدار تعمیراتی شعبے کی ترقی میں ہی ممکن ہے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری ستر فیصد قومی دولت بناتی ہے، حکومت بجٹ میں خصوصی ریلیف دے.تعمیراتی شعبے کو بہتر رواں کرنے کیلئے بینکوں کے ذریعے فنانسنگ کو آسان بنایا جائےکیونکہ ہماری قومی معیشت کا انحصار رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری پر ہے ۔صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا کہ پاکستان میں رہائشی یونٹس کی ضرورت کے پیش نظر حکومت کو چاہیے کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے لیے بجٹ میں خصوصی مراعات جاری کرے۔تعمیراتی شعبے کے لیے فنانسنگ ایک سنگین مسئلہ بناہواہے اگر حکومت نےاس معاملے میں بھی بیرونی قوتوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے تو پاکستان کی معیشت تباہ ہوجائے گی اور قومی معیشت کی بحالی بہت مشکل ہو جائے گی ۔