کیا اینگرو کارپوریشن نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا؟ اہم اعلامیہ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے کاروبار بند کرنے سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کردیا۔

اینگرو کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ وہ کاروبار کے ذریعے پاکستان اور اس کے عوام کی خوشحالی کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں پر ثابت قدم ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ بیان اینگرو کارپوریشن کی جانب سے اگست میں اپنے تھرمل اثاثے فروخت کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

رواں سال کے اوائل میں اینگرو نے اپنے منتخب تھرمل انرجی اثاثوں کو فروخت کرنے کے لیے ممکنہ خریدار کے ساتھ اصولی معاہدہ کیا تھا۔

اکتوبر میں کمپنی نے مطلع کیا تھا کہ وہ اپنے تھرمل انرجی اثاثوں کے حوالے سے لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ کے ساتھ اسٹریٹجک ایکویٹی پارٹنرشپ قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اینگرو کے تھرمل اثاثوں کے پورٹ فولیو میں اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹڈ، اینگرو پاورجن تھر (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔

اینگرو کارپوریشن ملک کے سب سے بڑے کاروباری اداروں میں سے ایک ہے جس کا کاروباری پورٹ فولیو چار شعبوں بشمول خوراک و زراعت، توانائی اور متعلقہ بنیادی ڈھانچہ، پیٹرو کیمیکل اور ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر میں پھیلا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالرمزید سستا، کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری

تازہ ترین

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

December 20, 2024

باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں سلور میڈل جیتنے والے باڈی بلڈر زاہد ند یم مغل کی جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

December 20, 2024

سابق امیدوار اسمبلی میاں ذیشان رضا انصاری مسلم کانفرنس میں شامل

December 20, 2024

کرم کے حالات پر توقع ہے حکومتی بے حسی ختم ہو جائے گی، فیصل کریم کنڈی

December 19, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ