اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (IPO-Pakistan) کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں مسٹر حسن کلیب ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل WIPO، محترمہ Yaning Zhang اور ڈاکٹر ڈیوڈ سیمنز کونسلرز ڈویژن برائے ایشیا اور پیسفک ریجنل اینڈ نیشنل ڈویلپمنٹ سیکٹر WIPO شامل تھے۔جناب فرخ امل، چیئر اور محترمہ شازیہ عدنان، ڈائریکٹر جنرل، نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ آئی پی او ہیڈ کوارٹر میں وفد کا استقبال کیا۔چیئر آئی پی او نے وفد کو آئی پی او پاکستان کی کامیابیوں اور عوام میں آئی پی آر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔انٹرایکٹو میٹنگ کے دوران، دونوں اطراف نے موجودہ اور مستقبل کے تعاون کے بارے میں اپ ڈیٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ڈائریکٹر جنرل آئی پی او نے وفد کو آئی پی او پاکستان کی کامیابیوں اور اس کی مستقبل کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔