پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تین طرفہ سٹریٹیجی پر کام کر رہے ہیں، مرزا محمد عرفان بیگ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔نیب کے ڈائریکٹر جنرل مرزا محمد عرفان بیگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیب کے ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فہیم قریشی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیب کے ڈائریکٹر جنرل مرزا محمد عرفان بیگ نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تین طرفہ سٹریٹیجی پر کام کر رہا ہے جس میں اولین حکمت عملی عوام میں کرپشن کے مضراثرات کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنا، دوم کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات لینا اور تیسری حکمت عملی قوانین کو مزید بہتر کر کے ان پر بہتر عمل درآمد کرناشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی صورتحال اتنی بری نہیں جتنی دکھائی جاتی ہے۔ پاکستان میں افسران کی اکثریت کرپشن سے بچنا چاہتی ہے جبکہ چند افسران اس کے ذریعے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2005 کے زلزلے میں جہاں عوام اور اداروں کی طرف سے بے مثال قربانی کا جذبہ ظاہر کیا گیا وہاں امدادی سامان کے بعض نیب کیس بھی بنے۔ مجموعی طور پر پاکستانی معاشرہ کرپٹ نہیں ہے جو امید افزا ئ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ پلاسی میں ایک ہندو سیٹھ کی کرپشن کی وجہ سے شکست ہوئی اور برصغیر 200 برس تک انگریزوں کا محکوم رہا۔ کرپشن کو ختم کرنے کیلئے قوانین میں خامیاں دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے طلبائ اساتذہ، تاجر برادری اور سول سوسائٹی تک پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر میں نماز جمعہ کے خطبات میں انسداد بدعنوانی پر پیغامات دئیے گئے۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوآپریٹو ایکٹ میں اہم ترامیم کی جا رہی ہیں۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں رہیں گے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن معاشروں اور ملکوں کو ترقی کی درڑ میں ہمیشہ پیچھے رکھتی ہے لہذا کرپشن کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور عظیم ملک بنانا ہے ۔ انہوںنے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ سپیڈ منی کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کریں ۔ جن معاشروں میں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری فروغ نہیں پا سکتی لہذا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک بنانے کیلئے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ساتھ مل کر اسلام آباد سے کرپشن کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کیلئے تیار ہیں تا کہ کامیابی کی صورت میں اس مہم کو ملک کے دیگر حصوں تک بڑھایا جائے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ معاشرے سے کرپشن ختم کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس نیب کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔
نیب کے ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فہیم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسداد بدعنوانی کی کوششوں پر دور سے بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے۔نیب نے 6 سے 8 سو ارب روپے اکٹھے کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیںاور نیب آئندہ بھی نیچے سے اوپر تک کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا جبکہ ان کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے نیب کو معاشرے کے بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔
چیمبر کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ معاشرہ کرپٹ افراد کا بائیکاٹ کرے تو اس میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو کرپشن کے نقصانات سے بہتر آگاہ کرنے کیلئے مزید سمینارز اور آگاہی پروگرام منعقد کئے جائیں جبکہ چیمبر ان کوششوں میں نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کرپشن کے پھیلنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ کرپشن سے نفرت نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کرپشن کے خاتمے سے وابستہ ہے لہذا نیب ملک کے اہم چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف مہم میں شامل ہو تا کہ پاکستان سے کرپشن ختم کر کے اس کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے اور ملک بدنام بھی نہ ہو۔

مزید پڑھیں: تاجر برادری ذیابیطس سے محفوظ رہ کر معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، احسن بختاوری

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ