اسلام آباد(کامرس ڈیسک) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے پہلےپاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے،سعالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی۔
عالمی بینک کےمطابق پاکستان کویہ رقم رائزٹو منصوبے کےتحت فراہم کی جارہی ہے،منصوبےکامقصد مالی مینجمنٹ بہتر بنا کر پائیدار معاشی ترقی کا فروغ ہے۔
اے ڈی بی کےمطابق بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن اور خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے سمیت 6 مختلف منصوبے شامل ہیں۔
پاکستان کو فوری مالی اورڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے،مقصدمیکرو اکنامک توازن کی بحالی اورپائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا ہے۔اے ڈی بی اور اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان معاہدے طے پاگئے
اے ڈی بی پاور ٹرانسمیشن میں بہتری کے منصوبے کیلئے بھی فنڈز فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: ماہ نومبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول