اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی قیمت کی قیمت میں 4.66 روپےفی یونٹ کا اضافہ ماہ نومبر کے ایف پی اے کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔ درخواست منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 36ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بتایا گیا ہے کہ نومبرمیں پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد رہی، نیوکلیئر سے بجلی سے کی پیداوار 20 فیصد رہی۔ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد رہی۔ نومبر میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 6 فیصد رہی۔ ایل این جی سے پیداوار 10.6 فیصد رہی اور مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار 9.2 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: کچی آبادی کے مکینوں کا بجلی کی فراہمی کیلئے نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ