کراچی(کامرس ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 557 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 57 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2016 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔
مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ