چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “تہذیوں کا سفر” نامی خصوصی نمائش کی ہانگ کانگ اور مکاؤ میں لانچنگ تقریبات منعقد ہوئیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے اپنے ورجوئل خطاب میں کہا کہ چینی تہذیب انسانی تاریخ میں واحد تہذیب ہے جس میں کبھی خلل نہیں پڑا اور اس میں انسانی تہذیوں کے جوہر موجود ہیں۔گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی رہنمائی کے تحت چینی عوام چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر اور انسانی تہذیب کی ترقی و پیشرفت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
“تہذیوں کا سفر” نامی خصوصی نمائشیں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے پیش کی جارہی ہیں جو کہ پوری دنیا میں منعقد ہو رہی ہیں۔اس سے چینی تہذیب کے بارے میں لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔