صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرنے کیلئے ٹاپی پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کیا جائے، فاد وحید

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر فاد وحید نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی مہنگی قیمت صنعتی سرگرمیوں کی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکمانستان کو چاہیے کہ ترکمانستان-افغانستان-پاکستان ۔انڈیا (ٹاپی) گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کریں تا کہ یہ اہم منصوبہ جلد مکمل ہو جس سے پاکستان میں صنعتی شعبے کو سستی توانائی ملے گی اور ملک میں صنعت کاری کو بہتر فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ترکمانستان کے اعزازی قونصلر محمد یعقوب تابانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اپنے بیٹے حاتم تابانی کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور پاکستان و ترکمانستان کے درمیان کاروباری رتعلقات کو بہتر کرنے کے امور پر فاد وحید کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
فاد وحید نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے پر توجہ دیں کیونکہ دونوں ممالک متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکمانستان بزنس کمیونٹی کے لیے آسان ویزا پالیسی متعارف کرائیں تاکہ تجارتی وفود کے متواتر تبادلے کر کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کی نئی راہیں تلاش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی موجودہ سخت ویزا پالیسی باہمی کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جس پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان فضائی، سڑک اور ریلوے رابطوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت اور برآمدات کومزید بہتر کیا جا سکے۔
پاکستان میں ترکمانستان کے اعزازی قونصلر محمد یعقوب تابانی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان باہمی کاروباری تعلقات کو بہتر کرنے کے عمدہ مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان توانائی سے مالا مال ملک ہے اور پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو باآسانی پوری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان سستی بجلی پیدا کر رہا ہے جو پاکستان کو اپنی صنعت اور بڑھتی ہوئی آبادی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لینڈ لاک ملک ہونے کی وجہ سے ترکمانستان سمندر کے ذریعے بیرونی دنیا تک بہتر رسائی چاہتا ہے اور پاکستان اسے کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے ذریعے مختصر ترین راستہ فراہم کرتا ہے۔ لہذا، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون ان کے لیے متعدد فائدہ مند نتائج پیدا کرے گا۔
انجینئر اظہر الاسلام ظفر، قائم مقام سینئر نائب صدر اور احمد خان قائم مقام نائب صدر آئی سی سی آئی نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان براہ راست فضائی روابط کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جس سے دونوں دونوں ممالک کے باہمی کاروباری اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بہترفروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا، ڈالر مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ