اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے۔
Government of Pakistan has reduced Petrol price by 8 rupees, whereas price of High Speed Diesel has been maintained. pic.twitter.com/wIhfAVBW5t
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 15, 2024
8 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔