عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ منانے کے لئے ضیافت کا انعقاد

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ منانے کے لئے 28 تاریخ کو بیجنگ میں ایک ضیافت کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس ضیافت میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے، مشترکہ خوشحالی کو ٹھوس طور پر فروغ دینا چاہیے اور لوگوں کے فائدے، خوشی اور سلامتی کے احساس کو مسلسل بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین “ایک ملک، دو نظام” کے اصول پر مکمل طور پر عمل درآمد جاری رکھے گا، “ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنے والے محب وطن” اور “مکاؤ پر حکمرانی کرنے والے محب وطن” کے اصولوں کو نافذ کرے گا، گوانگ ڈونگ-

ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کی شرکت کی حمایت کرتا رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک چین کے اصول اور سال 1992 میں طے پانے والے اتفاق رائے کی پاسداری کرنی چاہیے، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینا چاہیے، چینی قوم کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے اور دونوں کناروں کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنا چاہیے۔ چین کی مکمل وحدت عوام کی امنگ، وقت کا رجحان اور تاریخ کا ناگزیر حصہ ہے اور اسے کسی طاقت سے نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین پرامن ترقی پر قائم رہے گا، باہمی فائدے کے نتائج کی کھلی حکمت عملی پر سختی سے عمل کرے گا، بین الاقوامی انصاف و عدلیہ کو برقرار رکھتے ہوئے حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرے گا۔انہوں نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی اپیل بھی کی۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ