8فروری کو ہونے والا الیکشن پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، حنیف عباسی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ 8فروری کو ہونے والا الیکشن پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا 8فروری 2024کو پاکستان میں ایک نیا سورج طلوع ہوگا وہ سورج پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا سورج ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوںنے کہاکہ میاں نوازشریف کی آمد کے بعد لوگوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ۔میاں نوازشریف کے اقتدار میں آنے کے بعدپھر سے اربوں روپے کی انوسٹمنٹ پاکستان میں آئیگی کیونکہ آج ملک جس دلدل میں ہے اس سے میاں نوازشریف ہی نکال سکتا ہے انھوں نے کہاکہ ہم بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے 2013کے اقتدار نے ہمیں کئی کلو میٹر موٹروے اور کئی نئے ہسپتال دیے لیکن جمہوری حکومت کو ڈی ریل کرکے ایک ایسے شخص کو اقتدار دیا گیا جس کو یوسی کا بھی تجربہ نہیں تھاحنیف عباسی کا کہنا تھاکہ مخلوط حکومت کے درمیان آپ ڈلیور نہیں کر سکتے ہم نے ملک کے لیے 16ماہ بلیک میلنگ برداشت کی ۔اگر میاں شہباز شریف اس وقت اقتدار لیتے تو پوری دنیا میں ہماری جگ ہسائی ہوتی ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیاسی طور پر ایک ہی شیر موجود ہےنوازشریف کو اکثریت دینا اس ملک کے لیے بہتر ہےحنیف عباسی کا کہنا تھاکہ ایون فیلڈ جیسے وہ کیس ہیں جن کا نہ کوئی سرہے ناپاؤں جھوٹے مقدمات سے بری بھی انسان اتنی جلدی ہوتا ہے جتنی جلدی وہ بنائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان پاکستان کا دل ، اس دل کو جیتنا بہت ضروری ہے، آصف زرداری

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ