گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)لدھے والا وڑائچ کے رہا ئشی فیصل کی مہندی کی تقریب کے دوران فیصل کے رشتے داروں اور اہلخا نہ کا ہمسا یوں رانا مکرم کے ساتھ معمولی تلخ کلا می پر جھگڑا ہو اجس پر طیش میں آکر رانا مکرم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر شادی والے گھر آکر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس کی ذد میں آکر دولہا کا بہنوئی فیضان گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔مقتول فیضان آزاد کشمیرپولیس میں کانسٹیبل تھا واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے لدھیوالا وڑائچ پولیس نے نعش کو پوسٹما رٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ ، ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد