اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی مئیر و امیدوار این اے 46 پاکستان مسلم لیگ ن سید ذیشان شاہ نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن کے پاس ملک کی ترقی کا جامع پلان ہے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ذیشان نقوی نے کہا کہ عام انتخابات 2024 کے لئے مسلم لیگ ن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے انشاءاللہ امید ہے مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے جیتے گی اسلام آباد شہر کی ترقی اور عوام کی سہولیات کے لئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہےاپنے حلقہ اور اسلام آباد کے عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرنا اولین ترجیح ہے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، صدر شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں الیکشن میں جیت ملے گی اس وقت ہم نے اسلام آباد میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی کام شروع کروائےمارگلہ ایونیو کی ایکسٹنشن اور انڈر پاس کی منظوری لی تمام قریبی آبادیوں کو مرکزی شاہراہوں سے منسلک کیا ہے35 کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس انکلیو شاہ اللہ دتہ میں بنا رہے ہیں، ذیشان شاہ روایتی اور ثقافتی کھیلوں کی ترویج کے لئے بھی منصوبے شروع کئے ہیں اولمپک سٹی کا قیام بھی اسلام آباد میں عمل میں لایا جارہا ہےسیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، ذیشان شاہ نے کہا کہ عوام کی فلاح اور بہبود کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گااسلام آباد کے مقامی لوگوں کے مسائل کا بھی ترجیح ہےپینے کے صاف پانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔