جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد میں حج مبارک کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے حج و زیارت تربیتی نشست کا انعقاد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان اور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد میں اس سال حج مبارک کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کی بہتر رہنمائی کیلئے حج و زیارت تربیتی نشست کا اہتمام کیاگیا ۔تربیتی نشست کی صدارت علامہ صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان نے کی نشست کی نظامت ونقابت کے فرائض ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری اور صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر نے سر انجام دیئے۔تربیتی نشست سے صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی ، علامہ خالد حسن مجددی، علامہ ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق الازہری اور مولانا صاحبزادہ محمد غوث رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ فریضہ حج پر جانے ولے تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں اللہ تعالی آپ کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما رہا ہے ۔ فرائض حج کی ادائیگی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ اور حج تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے موقع پر انسان اپنا سرمایہ خرچ کرکے گھر کاروبار چھوڑ کر حجاز مقدس کا رخ کرتا ہے کہ وہ بیت اللہ اور روضہ رسول (ص) پر حاضری دے، تو اس دوران اپنی تمام توجہ اور سرگرمیوں کا مرکز اللہ تعالی کی ذات مقدسہ، قرآن مجید اور سیرت محمد و آل محمد کی طرف رکھے۔ ۔ تمام حجاج کرام تربیتی کورس میں دلچسپی لے کر سیکھنے کی کوشش کریں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی احسن طریقے سے مکمل کرسکیں۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے مفتی پیر محمد دائود رضوی نے کہا کہ حج کی سعادت نصیب ہونا باعث صد افتخار ہے حاجی اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اللہ تعالی سے ملک کی استحکام کیلئے خصوصی دعا کریں اور انتظامی امور پر تعینات عملہ سے بھرپور تعاون کریں اور ان کی دی ہوئی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مسائل اور مشکلات سے بچ سکیں۔ پروگرام کے منتظمم جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ محمد رفیق قادری اور صاحبزادہ حافظ ابوبکر رفیق تھے۔ تربیتی نشست میں چوہدری محمد مدثر بٹر ، انجمن طلبا اسلام کے راہنما محمد فاروق چیمہ، صاحبزادہ ڈاکٹر حافظ محمد احمد نورانی، مولانا محمد عبدالحمید رضوی، رانا حاجی محمد زاہد اقبال، مولانا حافظ محمد اویس سرور قادری ، مولانا قاری محمد رہبت رمضان کشفی ملک محمد الطاف ایڈووکیٹ ، محمد شفیق، حافظ اللہ جوایا قادری، حافظ محمد نعمان احسان قادری کے علاوہ مختلف محلوں سے کثیر تعداد میں عازمین شامل ہوئے۔۔ اس موقع پر الحاج مفتی پیر محمد دائود رضوی کی طرف سے حجاج کرام کو حج کے حوالے سے معلوماتی کتب بھی پیش کی گئیں ۔ آخر میں علامہ صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی نے حج پہ جانے والوں، فلسطین اور وطن عزیز کی سالمیت و بقا کے لئے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کینرڈ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

November 9, 2024

پاکستانی باکسر شعیب خان ذہری نے مسقط میں منعقدہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ اپنے نام کر لیا

November 9, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ اقبال کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ