اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد سے کونسلر ڈاکٹر طارق تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے،تفصیلات کے مطابق زبیر قریشی ، ملک شاہد عمران ، عمر الہی اور چوہدری نعمان گجر کی میزبانی میں اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹوجہانگیر مارکیٹ میں میٹنگ ہوئی ،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن )فیڈرل کیپٹل سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان بھی میٹنگ میں شریک ہوئے ،اس موقع پر کونسلر ڈاکٹر طارق نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ( ن) میں شامل ہو نے کااعلان کیا ، سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،اس موقع پرصابر نیازی، حیات اللہ نیازی ، سخاوت ، اظہار عباسی ، اکسیر عباسی ، چوہدری مظہر ، بھٹی، حاجی شیر احمد ، ملک اصغر ، سردار اشرف ، اکبر نواز ، خرم میر ، احد فرحان ، چوہدری سعد آمین ، ابرار عباسی ، عمر الہی ، ملک حمزہ ، عبداللہ عباسی ، حماد آمین ، احسن اکسیر ، نومی عباسی ، شاکر جبار ، سلمان علی ، کامران ظفر , چوہدری ساجد ، چوہدری راشد گجر اور دیگر معززین موجود تھے ۔