دعوہ اکیڈمی میں زیر تربیت مسلح افواج کے وفد کا دورہ اسلامی یونیورسٹی

اسلام آباد(وسیم بٹ )دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام پاک افواج (آرمی، نیوی اور ایئر فورس) کے افسران کے لیے 39ویں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کورس کے شرکاء کے ایک وفد نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ کیا۔

کورس کے شرکاء میں افواج پاکستان کے افسران شامل تھے جنہیں دعوہ اکیڈمی کے اس ایک ماہ طویل کورس میں شامل کیا گیا ہے۔ وفد کی قیادت انچارج ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالفرید بروہی کر رہے تھے۔ اس موقع پر انچارج پروٹوکول اینڈ پبلک ریلیشنز ناصر فرید بھی موجود تھے۔

وفد سے بات کرتے ہوئے نائب صدر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس/ اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ دعوۃ اکیڈمی اسلامی واقفیت کے اہم کورسز کا اہتمام کر رہی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے وژن، اس کی تاریخ اور مستقبل کے مقاصد کو واضح کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کے وژن کو بھی شیئر کیا اور یونیورسٹی کے اکیڈمک ایکسیلنس کے لیے اٹھائے گئے تازہ ترین اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کے وژن کا خصوصی زکر کیا کہ ان کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی معاشرے کی خدمت اور اسلام کی حقیقی تصویر کو پھیلانے پر پوری توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے پیغام پاکستان کے ذریعے امن کو برقرار رکھنے اور اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ میں جامعہ کے کردار کا بھی ذکر کیا۔

ماہر تعلیم کے طور پر اپنے تجربے کا زکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے شرکاء کو معاشرے کی تعمیر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار اور تعلیم کے ذریعے طرز عمل میں تبدیلی کی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کے ذہنوں میں اسلامی افکار کے فروغ اور ہماری روزمرہ کی زندگی کے معمولات میں دین سے رہنمائی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

شرکاء نے یونیورسٹی کی فیکلٹیز، ڈگری پروگرامز، تربیتی اور تحقیقی منصوبوں میں گہری دلچسپی لی جبکہ انہوں نے دعوہ اکیڈمی کے کورس کو اپنی زندگی کی سب سے تعمیری سرگرمیوں میں سے ایک قرار دیا۔ بعد ازاں وفد نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

تازہ ترین

November 10, 2024

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت

November 10, 2024

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی فیڈرل سروس ٹریبونل ممبران کی تعیناتی کی منظوری

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کینرڈ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ