اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ آئی سی ٹی اور آب پارہ مارکیٹ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی اور ٹریڈرز ونگ کے سینئر نائب صدر عرفان چوہدری نے کہا ہے کہ شیخ جمشید اختر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن اور ٹریڈرز ونگ آئی سی ٹی اسلام آباد کے صدر ہیں ۔ جبکہ وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رہے ہیں ان کی اسلام آباد کی تاجر برادری اور شہریوں کے لئے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے حلقہ 47 اسلام آباد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ایم این- کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ہے اور ان کا انٹرویو بھی ہو گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ شیخ جمشید اختر کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ کی اعلی قیادت ان کو حلقہ 47 سے ٹکٹ دے ۔ شیخ جمشید اختر اس وقت اسلام آباد کے لئے سب سے زیادہ پاپولر امیدوار ہیں۔ امید ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اور مریم نواز انکی خدمات اور پارٹی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹکٹ دیں گے۔