اسلام آباد(عامررفیق بٹ) 06 دسمبرکو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام” حرمت مسجد اقصیٰ اور امت مسلمہ کی ذمہ داری” کے عنوان سےایک عظیم الشان قومی اجتماع منعقد ہوگا ،اس اجتماع میں مولانا فضل الرحمان، مولانا سراج الحق، مفتی منیب الرحمان ، مفتی تقی عثمانی،مولانا ساجد میر، سمیت مختلف متکبہ فکر کے علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین شرکت کرینگے، قومی اجتماع کا مقصد غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف قومی بیانیہ ترتیب دینا ہے،اس حوالے سےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےتنظیم وفاق المدارس پاکستان کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا ہے کہ اس وقت غزہ میں فلسطینی بچے،خواتین،بزرگ و نوجوان مرد جس اسرائیلی بربریت اور ظلم سے گزر رہے ہیںوہ انتہائی سنگین صورتحال ہے،معصوم بچوں اور نہتے مردو خواتین کو شہید کیا جا رہا ہے، غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے،فلسطینی مسلمان مدد کیلئےاپنے پاکستانی بھائیوں کی طرف پر امید نظروں سے دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سےچھ دسمبرکو کنونشن سنٹر اسلام آباد میںمجلس اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام” حرمت مسجد اقصیٰ اور امت مسلمہ کی ذمہ داری” کے عنوان سےایک عظیم الشان قومی اجتماع منعقد ہوگا ،اس اجتماع میں مولانا فضل الرحمان، مولانا سراج الحق، مفتی منیب الرحمان ، مفتی تقی عثمانی،مولانا ساجد میر، سمیت مختلف متکبہ فکر کے علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین شرکت کرینگے،اس اجتماع میںپاکستان کے24 کروڑ عوام کی طرف سے اجتماعی بیانئے کیلئےجس میں مظلوم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائےگا اور دنیا کو پیغام دیا جائیگا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،اس موقع پر مفتی ابو محمد،مولانا ظہور احمد علوی، مولانا حافظ مقصود احمد،مولانا صاحبزادہ ولی اللہ بخاری، مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانا محمد اسحاق ظفر سمیت علماءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس قائد میاں نواز شریف کی زیرصدارت شروع