اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور ٹی اینڈ ٹی کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار،سکول اور دوکانوں پر جانے والے بچےغیر محفوظ، کئی بچے کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو چکے ہیں،اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور ٹی اینڈ ٹی کالونی میں واقع عباسی برادر زچکن سیل نزد صدیق مسجد کے اردگرد آوارہ کتوں کی بھر مار ہے جس سے سکول جانے والے چھوٹے بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیںاور کئی بچے اور بزرگ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو چکے ہیں، چونکہ عباسی چکن شاپ والوں کی طرف سے کتوں کو گوشت ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں ہر وقت کتوں کا جمگٹھا لگا رہتا ہے اور سکول جانے والے اور دوکانوں سے اشیاء کی خریداری کیلئے آنے والے بچے اور نماز کیلئے مسجد جانے والےبزرگ اکثر ان کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں، اہل علاقہ نے ارباب اختیات سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن کیا جائے اور چکن شاپ والوں کو پابند کیا جائے کہ وہ کتوں کو اپنے دوکان کے آس پاس اکٹھا نہ ہونے دیں تاکہ چھوٹ بچوں اور بزرگوں کو کتوں کے کاٹنےسے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، ورلڈ ایڈز ڈے کی مناسبت سے آگاہی پروگرام کا انعقاد