اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ۔جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز ۔ سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی۔ ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان اور آب پارہ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی نے اپنے کرایہ داروں کو کئی سو گنا کرائےایسے بڑھانے یا خالی کرنے کے نوٹس دیتے ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا نفاذ ہو چکا ہے اور قانون کے مطابق صرف دس فیصد کرایہ بڑھایا جا سکتا ہے ۔ اگر گذشتہ برسوں میں کرایے نہیں بڑھے تو دکانوں کے ایگریمنٹ میں ایسی کوئی شق ہی نہ ہے. کئی سو فی صد کرایے بڑھانا ظالمانہ اقدام ہے جس کی تاجر برادری سخت مزاحمت کرے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے نے سبزی اور فروٹ کے لئے مختص دکانوں کو دیگر کاروبار کے لئے الاٹ کر رکھا ہے اور نان کنفرمنگ استعمال کا نوٹس نہیں لیا جاتا کیونکہ الاٹی خود ان کے اپنے لوگ ہیں ۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگتی اور چیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق سے کہا ہے کہ وہ کرایوں میں ظالمانہ اضافہ کو روکیں اور سی ڈی اے کی دکانوں سے نان کنفرمنگ استعمال بند کرائیں اور سبزی فروٹ کا کاروبار عوامی مفاد میں بحال کرائیں ۔