راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پیپلز لائر فورم راولپنڈی ڈویژن کے صدر سید مسعودالحسن شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ ایک شخص کو نوازنے کی تیاریاں ہیں ۔سب کے لئے لیول پلینگ فیلڈ ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر پیپلز لائر فورم راولپنڈی مسعود شاہ ایڈووکیٹ نے جبکہ ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر جی ایم شاہ ایڈوکیٹ اظہر نوید ایڈوکیٹ شاہد محمود مغل ایڈوکیٹ حفظہ بخاری ایڈوکیٹ تہمینہ رزاق ایڈوکیٹ اعظم خان ایڈوکیٹ خواجہ جاوید ایڈوکیٹ ضیا کیانی ایڈوکیٹ گلزار انور ایڈوکیٹ ہمراہ موجود ہیںودیگر عہدیداروں کے ہمراہ ضلع کچہری راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مسعود شاہ ایڈو کیٹ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے اور ان شاء اللہ جیت کے لئے پرعزم ہیں،9 دسمبر کو راولپنڈی میں یوم تاسیس منا رہے ہیں پیپلزپارٹی نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ،عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کر کے دکھایا ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر لارجر بینچ بن رہا ہے انکا جوڈیشل مرڈر ہوا مگر اب امید کرتے ہیں کہ شفاف انکوائری ہو گی۔تمام بارز کے آپس میں مضبوط تعلقات ہیں اداروں سے تصادم نہیں ہونے چاہیے وکلاء برادری کو اپنے فیصلے مل جل کر کرنے چاہیے چند افراد کو گروہوں کی شکل میں فیصلے کر کے کالے کوٹ کو بدنام نہیں کرنا چاہیے، پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہر حلقے سے کئی امیدوار ہیں پارٹی کے لئے کام کرنے والے ورکرز کو ہی ٹکٹ ملینگے۔راولپنڈی / پریس کانفرنس پیپلز لائر فورم راولپنڈی ڈویژن کے صدر سید مسعودالحسن شاہ راولپنڈی نو دسمبر کو پیپلز پارٹی کی مسلسل جدوجہد پر 56 یوم تاسیس کی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں خطاب کر رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ جی ایم شاہ ایڈوکیٹ اظہر نوید ایڈوکیٹ شاہد محمود مغل ایڈوکیٹ حفظہ بخاری ایڈوکیٹ تہمینہ رزاق ایڈوکیٹ اعظم خان ایڈوکیٹ خواجہ جاوید ایڈوکیٹ ضیا کیانی ایڈوکیٹ گلزار انور ایڈوکیٹ ہمراہ موجود ہیں۔