راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انچارج شعبہ انسداد تجاوزات کی زیر نگرانی انفورسمنٹ عملے کی جانب سے مسلسل گرینڈ آپریشن جاری،صدر،ٹنچ بھاٹہ،پیپلز کالونی،گرجاروڈ،مصریال،برف خانہ،نصیر آباد،آلہ بادکے علاقوں میں بڑی سطح پر صفائی کردی گئی،تفصیلات کے مطابق سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انسداد تجاوزات انچارج چوہدری نجم الحسن کی نگرانی میں صدر،ٹنچ بھاٹہ،پیپلز کالونی،گرجاروڈ،مصریال روڈ،برف خانہ،نصیرآباد،آلہ باد،میں تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا اور متعدد ٹرک سامان بحق سرکار ضبط کیا،اس حوالے سے مڈیا سے بات چیت میں انچارج انسداد تجاوزات چوہدری نجم الحسن نےبتایا کہ سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈ نے سختی سے احکامات جاری کیئے ہیں کہ تجاوزات مافیا کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے،انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن جاری رکھا جائے گا اور بلا امتیاز سب کیخلاف کاروائیاں ہونگی۔