اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان انجینئرنگ کونسل خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین اعجاز انصاری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو میں بیدردری سے قتل کئے جانیوالےاسٹنٹ رجسٹرار پی ای سی انجینئر عاصم لانگ اور ان کی اہلیہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز انصاری کا مزید کہنا تھا کہ بہارہ کہومیں 4 دسمبر کی رات 8 سے 9 بجے کے درمیان دہشت گردی کی واردات ہوئی اورظلم و بر بریت کی داستان رقم کی گئی جس میں پی ای سی کے ایک بے گناہ اور بہت ہی شریف النفس اور قابل آفیسر اسٹنٹ اور او رجنزار پی ای سی انجینئر عاصم لانگ کو ان کی اہلیہ روائے نور کو گولیوں کے وار کر کے موقعہ پر ہی قتل کر دیا گیا جبکہ خوش قسمتی سے ان کے ساتھ موجود انکی ڈیڑھ سالہ بیٹی معجزانہ طور پر زخمی حالت میں محفوظ رہی،قاتل واردات کے بعد بآسانی فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے، پولیس پانچ دن گزرنے کےباوجود ابھی تک قاتلوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے،انہوں نےنگران وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے او قاتلوں کور فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے، اعجاز انصاری نے مزید کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک چاروں صوبوں کے پریس کلبز میں مرحلہ وار احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا،جس میں پاکستان کی انجینئر نگ کمیونٹی کنٹریکٹر ایسوسی ایشنز، ینگ انجینئرز، پاکستان کے تمام انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین بشمول سیول سوسائی اپنا بھر پور پر امن احتجاج کریں گے،اس سلسے میں کیس کی مکمل پیروی کے لئے چیئر مین پی ای سی نے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس کیس کے سلسلے میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور متعلقہ اداروں سے ملاقات کرےگی اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل معصوم شہریوں بالخصوص بچوں کا قتل عام بند کرے، افغان حکام