اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی مایا ناز کھلاڑی شاہد آفریدی سے ملاقات کی ہے۔ انجم عقیل خان اور شاہد آفریدی نے اسلام آباد میں تعلیم اور کھیل کے شعبوں میں ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔شاہد آفریدی نے انجم عقیل خان کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور نوجوانوں سے متعلق سکلز پروگرام ویژن کو سراہا۔ انجم عقیل خان نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن پاکستان میں لوگوں کی فلاح و بہبود اور پسماندہ طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے جو کوششیں کر رہی ہے وہ قابل تعریف اور قابل تحسین ہے ۔ریٹائرڈ تحصیلدار نعیم اعظم خان, معروف کاروباری شخصیت چوہدری فخر خالد اور شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔