اسلام آباد،انسانی حقوق کے عالمی دن پرآگاہی واک کا انعقاد

اسلام آباد( سہیل ملک سے ) سماجی تنظیم ایس او ایس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایچ نائن اسلام آباد میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پُرجوش انداز میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے، جن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے عالمگیر نفاذ کا مطالبہ کیا گیاتھا۔

ایس او ایس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر عبدالسلام نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن، مساوات اور بنیادی انسانی حقوق ہر انسان کا پیدائشی حق ہے۔ رنگ، نسل، زبان اور مذہب کے نام پر تفریق سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈیکلریشن کے مطابق ان حقوق کو یقینی بنانے کی ذمہ داری لیں اور انسانی حقوق کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پربھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کروڑوں بچے غذا، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق سے محروم ہے، محفوظ اور صحت مند ماحول، بنیادی تعلیم، اور ہر بچے کے لیے آگے بڑھنے کے مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں ہر بچے کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کی حالت زار، ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی پرعالمی رہنماؤں سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پروفیسرز حضرت علی، نعمان شاکر، لالہ رخ، اور سعدیہ عامر نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بہت سے لوگ اپنے بنیادی حقوق سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ایک آگاہی مہم چلانے پر زور دیا، انہیں آواز بلند کرنے اور حکام پر انسانی حقوق کے چارٹر کو قومی اور عالمی سطح پر نافذ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ترغیب دی۔ #

SOS فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش فلاحی تنظیم ہے جو عالمی اور قومی سطح پر انسانی حقوق، مساوات اور امن کو فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے۔ تعلیم اور آگاہی پر توجہ کے ساتھ، فاؤنڈیشن افراد کو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے بااختیار بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ(ن) عام انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی،حنیف عباسی

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ