اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )میلوڈی مارکیٹ میں پارکنگ لاٹ پر قبضہ کرکے غیر قانونی سروس اسٹیشن کی تعمیر کی گئی ھے۔ جس پر سابقہ چیئرمین سی ڈی اے نے فوری ایکشن لیا اور تعمیرات گرادی گئیں۔ سی ڈی اے نے اربوں روپے کی زمین واگزار کروائی اور اور کاروائی کی خبر بھی ریلیز کی گئی۔ لیکن متعلقہ محکموں کی ملی بھگت سے دکانوں کی غیر قانونی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ سی ڈی اے کی واگذار شدہ پارکنگ میں دوبارہ دیوار تعمیر کر کے وسط میں سی ڈی اے لینڈ پر سروس اسٹیشن کی مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ ٹریڈرز ایسوسی ایشن میلوڈی مارکیٹ نے چیئرمین کیپٹن (ر) انوار الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے کی زمین پر افسران کی ملی بھگت سے پارکنگ کی زمین پر قبضہ واپس لیا جائے اور متروکہ سینما کی غیر قانونی تعمیرات فوری بند کرائی جائیں۔ گزشتہ دنوں رات مارکیٹ بند ہونے کے بعد ہوٹلوں سے سامان اٹھا لیا گیا۔ ان کو سینما کی پارکنگ کی تعمیرات نظر نہیں آتی۔ میلوڈی مارکیٹ میں پارکنگ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ اور ساتھ ہی نقشے کے بغیر میلوڈی سینما میں چاروں طرف غیر قانونی طور پر دکانوں کی تعمیرات شروع ہوگئی ہیں۔ اس میں انفورسمنٹ اور بی سی ایس کے افسران اور اہلکار ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارکنگ لاٹ بند کرکے عوام کے لیے نہ کھولی گئی اور غیر قانونی دکانیں اور سروس سٹیشن ختم نہ کرایا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔