گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھیالی دروازہ قلعہ دیدار سنگھ میں واقع جعلی آئل اینڈ گھی بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران سیکڑوں لیٹر جعلی کوکنگ آئل اور گھی کو تحویل میں لیکر فیکٹری کوسیل کردیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھیالی دروازہ قلعہ دیدار سنگھ میں واقع جعلی آئل اینڈ گھی بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران سیکڑوں لیٹر جعلی کوکنگ آئل اور گھی کو تحویل میں لیکر فیکٹری کوسیل کردیا،ٹیموں نے 800لٹر نان ٹریس ایبل کھلا آئل، 300کلو سے زائد بیسن، 100کلو چربی اور 160 لٹر تیار جعلی گھی برآمدکرلیا،پروسیسنگ ایریا سے معروف برینڈز کے خالی ٹین بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لیے گئیاس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاویدنے بتایاکہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر یونٹ فی الفورسیل کردیاگیا،انہوں نے بتایاکہ جانوروں کی چربی میں بیسن کی ملاوٹ کرکے جعلی گھی تیار کیا جارہا تھا،تمام اشیا ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھی پائی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ جعلی گھی کو معروف کمپنیوں کی دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا،انہوں نے کہاکہ آئل، بیسن اور تیار جعلی گھی کے نمونے مزید تجزیے کے لیے فوڈ لیب بجھوادیے گئے۔انہوں نے کہاکہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محمد عاصم جاویدنے کہاکہ شہری خرید سے قبل لیبل لازمی پڑھیں، مارکیٹ سے کھلا آئل ہرگز مت خریدیں اورجعلساز مافیہ کا ہر حربہ ناکام بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے تعاون کریں۔