اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حلقہ این اے 46 شمس کالونی سے نثار احمد قریشی برادری اور دوست احباب سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی ہدایات پر رہنما مسلم لیگ ن عامر شہزاد خان اور ایڈووکیٹ زین العابدین قریشی نے نثار احمد قریشی سے ملاقات کی۔نثار احمد قریشی نے اپنے تمام رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور امیدوار این اے 46 انجم عقیل خان پر اعتماد کا اظہار کیا اور ووٹ سپورٹ کا اعلان کیا ۔امجد محمود عباسی ، میاں ظہیر قریشی ، بخت محمد خان, یاسر عدنان قریشی ، میاں معظم فرید قریشی اور دیگر احبابِ موجود تھے۔