اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، چوہدری رفعت جاویداور چوہدری خضر حیات کی خصوصی کاوش کی بدولت آج یو سی پڑٹال میں گزشتہ سالوں سے رکے گیس پائپ لائن کےکام کا آغاز کر دیا گیا۔ کام کا افتتاح سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن اسلام آباد اور سابقہ امیدوار برائے وائس چیئرمین یاسر اسحاق ستی نے مقامی رہنماوں ڈاکٹر سبیل ستی راجہ مشتاق رفیق بھٹی صوبیدار ممتاذ ستی صوبیدار رئیس توصیف ستی ٹیکا خان کے ہمراہ دعائیہ تقریب سے کیا مقامی لوگوں نے یاسر اسحاق ستی سبیل ستی راجہ مشتاق کی علاقے کے لیے کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔