اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں سابق صدر مرحوم منور مغل کیلئے قرآن خوانی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی ممبر، سابق صدر اور تاجر برادری کے ہردل عزیز رہنما منور مغل (مرحوم) کی نویں برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کیلئے آئی سی سی آئی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، سابق صدور عبدالرئوف عالم، زبیر احمد ملک، ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی اور میاں شوکت مسعودکے علاوہ رضوان چھینہ، محمد شبیر، ہمایوں کبیر، اشفاق چھٹہ، خالد چوہدری ، نثار مرزا اور مختلف مارکیٹوں کے صدور سمیت تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے قرآن خوانی میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے اختتام پر خورشید احمد قادری صاحب نے مرحوم کیلئے دعا مغفرت کرائی ۔انہوں نے اس موقع پر چیمبر کے وفات شدہ سابق صدور مزمل صابری، چوہدری محمد اسلم، خالد مسعود بھولا، محمد صدیق بٹ، محمد رضا خان ، سابق نائب صدر محمد حسین مرحومین کیلئے بھی دعائے مغفرت کی۔
منور مغل (مرحوم) 20دسمبر 2014کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہو گئے تھے۔ مرحوم دو مرتبہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراور ایک مرتبہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر رہے۔ انہوںنے اپنی زندگی تاجر برادری کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی جس وجہ سے وہ ایک مقبول بزنس لیڈر کے طور پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتے تھے ۔

تازہ ترین

January 2, 2025

“اڑان پاکستان” معاشی ترقی کی جانب ایک احسن قدم ہے, ایتھوپین سفیر

January 2, 2025

فیصل کریم کنڈی نے ایک کروڑ روپے کی دوائیاں انجمن ہلال احمرضم اضلاع و خیبرپختونخوا کے حوالے کردیں

January 2, 2025

ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے،ڈاکٹر تیمور کیانی

January 2, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفیٹریا کا دورہ صفائی ستھرائی سمیت کھانے کے معیار کا جائزہ

January 2, 2025

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا بلدیاتی نمائندوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر